اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ اورایٹمی معاملات پرایرانی مذاکراتی ٹیم کے سینئر رکن نے کہا ہے فجر سٹلائٹ کی خلا میں کامیاب روانگي اور زمین کے مدار میں اس کو داخل کرنے کا مقصد، خلا میں اسلامی جمہوریۂ ایران کی طویل المدت موجودگی اور مواصلاتی تنصیبات اور نظام کو تقویت پہنچانا ہے- ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فجر سٹلائٹ کی خلا میں روانگي کے سلسلے میں امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کے ردعمل میں کہا ہے کہ فجر سٹلائٹ کا خلا میں بھیجا جانا اور اس کا زمین کے مدار میں قرار پاناپوری طرح پرامن مقاصد کے لئے ہے - ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کا میزائیلی پروگرام بھی مکمل طور پر دفاعی مقاصد کے لئے ہے – انہوں نے کہا کہ تہران دفاعی معاملات پر ہرگز مذاکرات کا قائل نہيں ہے – انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی غیر ملکی فریق سےمذاکرات کا کوئي سوال پیدا نہيں ہوتا- ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ دفاعی اورمیزائیلی پروگراموں پر مقابل فریق کو تہران اورگروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے دوران نہ توماضی ميں بات کرنے کی اجازت دی گئي اور نہ ہی آئندہ ان معاملات پربات کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے – واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جن پساکی نے ایران کی طرف سے فجر سٹلائٹ کے خلا میں بھیجے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے میزائیلی پروگرام کی توسیع سے متعلق واشنگٹن اور عالمی برادری کو مشترکہ طور پر تشویش لاحق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲